محکمہ لیبر ویلفیئر نے کلیم شہید لیبر کالونی میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

محکمہ لیبر ویلفیئر نے کلیم شہید لیبر کالونی میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ لیبر ویلفیئر نے کلیم شہید لیبر کالونی نڑوالا روڈ کو تجاوزات سے صاف کرادیا۔

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر(ویسٹ)غلام شبیر کلیار نے میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے تجاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کی اور اس موقع پر پختہ وعارضی تجاوزات کا صفایا کرادیا گیا۔لیبر کالونی کے رہائشیوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف درخواست گزاری تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔ڈائریکٹر لیبر(ویسٹ)نے بتایا کہ اس سے قبل تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز دیئے گئے تھے کہ وہ ازخود تجاوزات ہٹالیں لیکن عملدرآمد نہ ہونے پر ایکشن لے کرلیبر کالونی کے مکینوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ لیبر کالونیوں میں کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے اورایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ تجاوزات شدہ سامان بھی ناقابل واپسی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں