گرلز ہاسٹل پر حملہ،طالبات کو ہراساں و پریشان کیا جانے لگا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزم کی جانب سے گرلز ہاسٹل پر حملہ آور ہوتے ہوئے طالبات کو ہراساں و پریشان کیا جانے لگا۔
تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے مدینہ ٹاوّن میں قائم نجی گرلز ہاسٹل پر ملزم عمیر کی جانب سے مبینہ طورپر حملہ کرتے ہوئے ہاسٹل کے سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہاسٹل میں مقیم طالبات کو خوف و ہراس کا شکار بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرا رہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔