میرج ہال سے دلہن کا بیگ اور زیورات چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میرج ہال سے دلہن کا بیگ اور زیورات چوری کرلئے گئے ۔تھانہ منصور آبادکے ۔
علاقے کینال روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں منعقدہ شادی کی تقریب کے دوران کم عمر ملزم کی خود کو دلہن کا رشتہ دار ظاہر کرتے ہوئے سٹیج پر پہنچ گیا اور دلہن کا پیسوں اور زیورات والا بیگ چوری کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔