غیر نمونہ، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کے۔
احکامات کی روشنی میں غیر نمونہ، فینسی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا شہری اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے سے پہلے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے خصوصی مہم کے آغاز کے موقع کیا اس حوالے سے انہوں نے ہر ٹریفک آفیسر کو متحرک ہونے اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی سی ٹی او نے مزید کہا کہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی سپرویژن میں اس مہم میں ہر ٹریفک سیکٹر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔