کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرتے گن پوائنٹ پر دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔
۔تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے جلوی مارکیٹ کے قریب عثمان نامی شہری کی کمسن بھائی کو ملزم نعمان اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر قابو کرلیاگیااور جنسی ہراساں کا شکار بنایا جانے لگا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔