جڑانوالہ:مسلح افراد کی فائرنگ ، معمر شخص زخمی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کی حدودمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 60 سالہ شخص کو زخمی کر دیا۔
،جڑانوالہ کے نواحی گاؤں72 گ ب کا رہائشی 60 سالہ جاوید اقبال موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چک نمبر 118 گ ب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 72 گ ب کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔