گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی جنوبی ایشیا میں چو تھی پو زیشن
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025ء میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔
نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی تمام خواتین یونیورسٹیوں میں جی سی ڈبلیو یو ایف چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ایشیا کی خواتین یونیورسٹیوں میں ویمن یونیورسٹی فیصل اباد ساتویں پوزیشن حاصل کر پائی۔ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں جی سی ڈبلیو یو ایف نے 43 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی ایشیا کی تمام یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی ہذا کو 222واں مقام ملا ہے ۔ جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد براعظم سطح پرایشیا کی تمام یونیورسٹیوں میں 701 سے 750 کی رینج میں شامل ہے جو یونیورسٹی کے معیار تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں اس کے کامیاب اقدامات کو ظاہر کرتی ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے جی سی وومن یونیورسٹی کی پوری کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بالخصوص کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر اور ان کی محنتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔