سی پی او کی 36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو بریفنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے زیر تربیت 36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی ۔
پولیس لائن پولیس کمیونٹی سینٹر میں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے زیر تربیت 36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو بریفنگ دی ۔محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریف کیا ۔سی پی او فیصل آباد نے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو ،خدمت مرکز ، شاہد آرٹ گیلری کا وزٹ کروایااور پولیس ملاز میں کی ویلفیئر ،پولیس شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کے بارے آگاہ کیا ۔آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے جینڈربیس وائلنس یونٹ کاقائم عمل میں لایا ہے جس میں خواتین اور معاشرے کے بے سہارا افراد کے متعلق جرائم کا سدباب کیا جائے گا ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی کامران عادل اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب نے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو یاد گاری شیلڈ پیش کیں۔