عدالت کام کے سلسلہ میں آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت میں کام کے سلسلہہ میں آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم ضلع عدالتوں میں کام کے سلسلہ میں آیا وسیم نامی شہری موٹرسائیکل کھڑی کرکے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اسکی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔