سیاحت دنیا کا تیزی سے ترقی کرنیوالا شعبہ :ریحان نسیم

سیاحت دنیا کا تیزی سے ترقی کرنیوالا شعبہ :ریحان نسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کو 100 ملین ڈالر سالانہ کی ان باؤنڈ سیاحت کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹریول ایجنٹس کی مشاورت سے جامع حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔

 یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے انٹر نیشنل ٹورازم اینڈ لائزن ود حج، عمرہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کے بے شمار مقد س مقامات ہیں جن کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں غیر ملکی پاکستان آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کو ضروری سہولت مہیا کر کے اُن کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے مگر بدقسمتی سے اس سے فائدہ اٹھانے پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اِن مقامات کی نشاندہی کر کے اِن مذاہب کے ماننے والوں کو ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں تو پاکستان اس سے 100 ملین ڈالر سے زائد سالانہ کما سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں