چنیوٹ:رشتہ کے تنازع پر مخالفین کا حملہ ، نو جوان شدید زخمی

چنیوٹ:رشتہ کے تنازع پر مخالفین کا حملہ ، نو جوان شدید زخمی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ میں رشتہ کے تنازع پر مخالفین کا تیز دھار آلے سے مبینہ حملہ نوجوان شدید زخمی۔ زخمی شہباز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 جسے ڈاکٹرز نے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا ۔یامین ولد امیر قوم آرائیں نے چمن وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر چنیوٹ میں اپنے بھائی کو مبینہ قتل کرنے کی کوشش پر درخواست دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ چمن اور بلا پسران نذیر ساکنان موضع کوٹ مرجا چاہ کولی والا تحصیل و ضلع چنیوٹ و دیگر مسلح ہائے اسلحہ آتشیں، خنجر، ڈنڈے و سوٹے شام کے وقت سائل کے گھر پر دھاوا بولا اور سائل کے چھوٹے بھائی پر حملہ آور ہوگئے اور سائل کے بھائی کو قتل کرنے کی کوشش میں وار خنجر کر کے شدید زخمی کردیا گیا یامین کے مطابق رشتوں کے تنازع کی وجہ سے ملز موں نے اس کے بھائی کو قتل کرنا چاہا مدعی کا کہنا تھا کہ ملزم بااثر ہیں پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ڈی پی او چنیوٹ واقعہ کا نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں