چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ، 5گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم پیشہ5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹیلیگراف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1ملزم کو گرفتارکرلیا ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2سو سے زائدگاڑیوں کے چالان کئے اور 1لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا ۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 34مشکوک افراد، 35مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔