بار ایسوسی ایشن شورکوٹ کے انتخابات کی تیاریاں جاری
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)بار ایسوسی ایشن شورکوٹ کے 2025 میں ہونے والے سالانہ انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔
امیدواران کی جانب سے ووٹرز کو قائل کرنے کا سلسلہ جاری ہے پروگریسیو فرینڈز لائرز گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار سجاد حسین سیالوی ہوں گے نائب صدر کے امیدوار وقار امجد نوناری جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار وقاص سلیم ایڈووکیٹ ہوں گے ۔