بھٹہ مزدوروں کی لیڈر شپ کا لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر مظاہرہ
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)پاکستان لیبر قومی موومنٹ،حقوقِ خلق پارٹی کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کے بھٹہ مزدوروں کی لیڈر شپ کا۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کی قیادت چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں سرخ پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے زبردست نعرے بازی کی، اس مو قع پر اسلم معراج،اکبر جٹ،شوکت علی،بابا ارشد،پروین لطیف انصاری،یاسمین طاہرہ،نور خان بلوچ،عبدالغفور اور دیگر بھی موجود تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بابا لطیف انصاری کا کہنا تھا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور لیبر منسٹر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں کم از کم اجرت پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکا ہے بابا لطیف انصاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کسی ایک بھٹے پر بھی کم ازکم اجرت کے قانون اور جبری مشقت،کے قانون پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں بابا لطیف انصاری نے کہا کہ اگر یکم جنوری تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو پہلے مرحلے میں ڈویژن بھر میں احتجاجی مظاہرے اور کمشنرز آفس فیصل آباد کے آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔