گلیوں بازاروں میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال ، لو گوں کو پریشانی
سمندری(نمائندہ دنیا) شہر بھر کی گلیوں بازاروں میں لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا بلند آواز میں۔
گلیوں بازاروں میں اشیا فروخت کرنے والے رکشوں اور ریڑھی بانوں کے لاؤڈ سپیکروں کی بلند آوازوں کی وجہ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی لاؤڈ سپیکروں کی بلند آواز سے گھروں میں سوئے بچے اور مریض پریشانی سے دو چار ہوتے ہیں جہاں یہ لاؤڈ سپیکروں کا استعمال خلاف قانون ہے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی قوت سماعت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آرام سکون میں خلل کا سبب بھی بن رہے ہیں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی سمندری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔