چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر و ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال شہباز خان نے یونٹ کے اغراض و مقاصد اور خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، سوشل سکیورٹی، زکوۃ، سپیشل ایجوکیشن، ٹیوٹا، انڈسٹریز، لیبر، سپورٹس، لوکل گورنمنٹ کے افسران اور خصوصی افراد کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کیلئے 3 فیصد کوٹہ کے تحت سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے کل آسامیوں اور خصوصی افراد کی آسامیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا تاکہ کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔ بصارت سے محروم ڈیلی ویجرز کے بقایاجات اور نوکریوں میں توسیع کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں، وہیل چیئر کے حامل خصوصی شناختی کارڈ والے افراد کو سفری کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے پر عملدرآمد کروایا جائے گا، اجلاس میں خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں