چناب نگر :لاؤڈ سپیکر کا آزادانہ استعمال ، شہری شدید پریشان

چناب نگر :لاؤڈ سپیکر کا آزادانہ استعمال ، شہری شدید پریشان

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر میں لاؤڈ سپیکر کا آزادانہ استعمال ، شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا،تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔۔۔

 ریڑھی بان، پھڑی مالکان اور خوانچہ فروش اشیاء فروخت کرنے کیلئے لاؤڈ سپیکر پر بلند آواز میں تشہیر ی اعلانات کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں ،اسی طرح مختلف بازاروں و مارکیٹوں میں موبائل سمز فروخت کرنے والے بھی لاؤڈ سپیکرکا استعمال کررہے ہیں جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر کرنے والی گاڑیاں بھی آئے روز شہری آبادیوں میں مختلف مقامات پر کھڑی کرکے بلند آواز میں تشہری ٹیپس چلا رہی ہیں ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے ہسپتالوں میں مریض اور تعلیمی اداروں کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، گھروں میں بیٹھے شہریوں کا سکون بھی غارت کیا جا رہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں