شورکوٹ :گورنمنٹ سکول سے لاکھوں روپے کے درخت کٹوا دیئے
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی سکول چکنمبر 493 باٹیاں والا کے ہیڈ ماسٹر نے سکول سے صفائی ستھرائی کی آڑ میں لاکھوں روپے کے درخت کٹوا دیئے ، اور بچوں کیلئے کھیلوں کے میدان میں جانوروں کے چارہ کیلئے برسین لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چکنمبر 493 باٹیانوالہ میں سکول انتظامیہ نے کانٹ چھانٹ کی آڑ میں سکول کے ہرے بھرے تنا آور درخت کٹوا دئیے جبکہ سکول کوجانوروں کی چراگاہ بنا دیا گیا، سکول کے پلاٹس اور درخت چرواہوں کے حوالے کر دیئے گئے ، پلاٹوں میں گھاس پھونس کے ڈھیر سے تعفن پھیل چکا جس کی وجہ سے وہاں سانس لینا دو بھر ہو گیا ۔اہل علاقہ نے ڈی سی جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔