کمالیہ:اسسٹنٹ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا نے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے عملہ انفورسمنٹ میونسپل کمیٹی نے عید گاہ روڈ ،کلمہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے عائد کئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا لہذا دکاندار اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا۔