نیوایئر نائٹ :چنیوٹ میں پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

 نیوایئر نائٹ :چنیوٹ میں پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے کہا ہے کہ نیوایئر نائٹ کے موقع پر چنیوٹ میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔۔۔

پولیس کے پانچ سو سے زائد افسران و جوان سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے ۔نیوایئرنائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ،آتش بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر ہلڑ بازی،پبلک مقامات پر خواتین اور فیملیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پلان تیار کرلیا ۔ایلیٹ فورس،پولیس ٹیمیں،محافظ سکواڈ مختلف علاقوں میں گشت کریں گے ،ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اہم مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔تفریحی مقامات،پارکوں، دریائے چناب پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے ۔چنیوٹ پولیس سمارٹ سٹی کیمروں کے ذریعے سٹی ایریا میں مانیٹرنگ کی جائے گی،سال نو کے موقع پر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نئے سال کی خوشیاں منائیں۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان برقرا ر رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں