گلستان کالونی کی مسجد میں ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی لیکچر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سٹیزن لائزن سیل سٹاف نے جامع مسجد عائشہ گلستان کالونی کا وزٹ کیا اور وہاں طالب علموں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا ۔
سی ایل سی سٹاف نے جامعہ مسجد عائشہ کے طالب علموں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تحریر شدہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔مینجنگ ڈائریکٹر عامر عزیز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ ڈینگی مچھروں سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے جس کے لئے آگاہی فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر اور ڈسپوزل اسٹیشنز پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جارہی ہے جبکہ افسران و سٹاف کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کوبھی انسداد ڈینگی مہم میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔