سال نو:جھنگ پولیس کے 600 افسر ، اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی دینگے

 سال نو:جھنگ پولیس کے 600 افسر ، اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی دینگے

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ پولیس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ، 600 سے زائد پولیس افسر اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

شہر کے اہم مقامات، شاپنگ مالز، تفریحی مراکز، اور مشہور چوراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ نیو ایئر نائٹ پر ممکنہ رش کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کریں، پولیس امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔شہری نیو ایئر کی خوشیاں مناتے وقت قانون کا احترام کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ون ویلنگ سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں