گوجرہ :ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

گوجرہ :ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے ۔

معلوم ہواہے کہ جاوید کالونی گوجرہ کا وقاص علی اپنی موٹر سائیکل پر واپس گوجرہ آرہا تھاکہ تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ ٹوبہ روڈ پر اس کو تین نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار نے کی دھمکی دے کر اس سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا۔محلہ شاہ آباد کالونی گوجرہ کے بابر سہیل ببلوپان شاپ والے کے اہلخانہ کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کے گھرمیں داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے وہاں سے قیمتی گھریلو سامان پارچات وغیرہ چوری کر لئے ۔سعد گارڈن بائی پاس کے قریب محمد اعظم کی آرا مشین کے ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑ کر نامعلوم چور2لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان موٹر یں وغیرہ چوری کر لیا۔چک نمبر97ج ب کے محمد اکمل کے فارم واقعہ چک نمبر362ج ب سے نامعلوم چوردو عددبکرے کل مالیت 1لاکھ70ہزارروپے چوری کر لئے ،وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں