سٹی ٹریفک پولیس کانیو ایئر نائٹ بارے جامع پلان جاری

سٹی ٹریفک پولیس کانیو ایئر نائٹ بارے جامع پلان جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔۔۔

سڑکوں پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی، تیز رفتاری، بانسریاں نکال کر گاڑیاں چلانا، زگ زیگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ناکہ جات اور پٹرولنگ ڈیوٹی لگا دی گئی، علاوہ ازیں تمام اہم شاہرات پر اضافی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، سی ٹی او نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور خلاف ورزیوں سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز کو بھی ہدایات جاری کر دیں ہیں اور سیکٹر انچارجز کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر متحرک رہیں، خطرناک انداز ِ ڈرائیونگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی بلا امتیاز کی جائے ، شہری کسی بھی سڑک پر کسی قسم کی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں