جھنگ :متعدد فلٹریشن پلانٹ بند ،شہری بوند بوند کو ترس گئے
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر و گردونواح کے متعدد فلٹریشن پلانٹ بند ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور، پرائیویٹ سیکٹر کی چاندی ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں شہر کے مختلف علاقوں تھانہ کوتوالی،آدھیوال چوک، لاری اڈا اور کچہری چوک سمیت مختلف علاقوں میں قائم پانی کے فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں یا پرائیویٹ سیکٹر سے مہنگا پانی خرید کر پینا پڑ رہا ہے جو معاشی بدحالی کے شکار غریب عوام پر ظلم ہے ،ہم بھاری بھرکم ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود بھی پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں اور متاثرہ شہریوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب، کمشنر فیصل آباداور ڈپٹی کمشنر جھنگ فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کروائے جائیں۔