ڈپٹی کمشنرجھنگ کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں اور گزشتہ ماہ میں ضلع میں ہونیوالے حادثات اور حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ۔۔۔
جبکہ مسافر بسوں و ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے عناصرجو جزوی طور پر حادثات کا سبب بنتے ہیں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے ۔ڈپٹی کمشنرنے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ایل پی جی سلنڈر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔