ناجائز قابضین کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے :آصف چودھری

 ناجائز قابضین کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے :آصف چودھری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں ایف ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹی کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیاگیا ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مختلف رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں ایف ڈی اے کی ملیکتی جائیدادوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، اس سلسلے میں کڑی نگرانی کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک رکھیں ، کوئی پراپرٹی نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں