چنیوٹ :نظم و ضبط کیلئے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

چنیوٹ :نظم و ضبط کیلئے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔

ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران،جوانوں،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،لیڈی پولیس اہلکاروں نے جنرل پریڈ میں شرکت کی۔ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب علی نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔جنرل پریڈ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔افسروں نے پولیس اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور ہدایات جاری کیں،پولیس اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ مزید بہتر بنانے اور فرائض منصبی نیک نیتی سے سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں