کمالیہ :ٹریفک پولیس کا ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگانے کاکام شروع
کمالیہ (نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی )ٹریفک پولیس کمالیہ کا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی گنے سے لوڈ ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لائٹ کو لگانے کاکام شروع کردیا۔۔۔
جس سے دھند کے دنوں میں حادثات سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔اس سلسلے میں ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کسان حضرات اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے گنے والی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لائٹ کو لازمی استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ ریفلیکٹر لائٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے ۔