ٹوبہ ٹیک سنگھ:2024ء میں12ہزار 690 مقدمات درج

ٹوبہ ٹیک سنگھ:2024ء میں12ہزار 690 مقدمات درج

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی پولیس نے سال2024ء کے دوران ضلع بھر میں12ہزار 690 مقدمات درج کئے ، 4ہزار 566ملز موں کو گرفتار کر کے 35کروڑروپے ریکو ری کی۔۔۔

جبکہ ضلع بھر میں2ہزار 218 اشتہاری ،449عدالتی مفروروں کو پابندسلاسل کیا گیا،ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے 681مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملزم بھی گرفتار کئے گئے ہیں،منشیات کے 786مقدمات درج ہوئے ،ملزموں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی گئی، جواء کے 45مقدمات میں242ملزموں کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے 6لاکھ83ہزار320روپے ریکوری ہوئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے گزشتہ سال 449مقدمات میں ملوث 30گینگزکے 92 ارکان کو گرفتار کیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھی 1070مقدمات درج کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں