اڈا پیرمحل کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان

 اڈا پیرمحل کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان

پیرمحل (نمائندہ دنیا )کروڑ وںروپے ٹھیکہ وصولی کے باجودلاری اڈا پیرمحل کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مسافر خانوں کی خستہ حالت زار ،مسافر اور تاجر سخت پریشان ۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ15 سال سے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زائد ٹھیکہ وصول ہونے کے باوجود لاری اڈا پیرمحل میں کسی قسم کا کام نہ کروایاگیا ، انتظامیہ کی غفلت کے باعث مسافرخانوں میں بیٹھنے کے لیے بنچ غائب ہیں،پانی کے الیکڑ ک کولر اور لائٹس خراب ہیں،رات کو اندھیرے کی وجہ سے مسافر جرائم پیشہ لوگوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں لاری اڈا کی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ہونے پر دودو فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے جو حادثا ت کا باعث بن رہے ہیں ، ٹرانسپورٹر ز ، مسافر اور تاجر جنرل بس سٹینڈ کے بارے انتظامیہ کی غفلت پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ سماجی وفلاحی تنظیموںنے ڈ پٹی کمشنر ٹوبہ ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈا میں  ٹوٹی سڑکوں اور بیس منٹ کو تعمیر کروایاجائے، مسافرخانوں میں بینچ اورپینے کے پانی کے لیے الیکڑک کولر فعال کرائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں