کمالیہ بار کے بھی 11جنوری کو الیکشن ،جوڑ توڑ جاری

کمالیہ بار کے بھی 11جنوری کو الیکشن ،جوڑ توڑ جاری

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بھی 11 جنوری کو ہونگے ،جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، امیدواروں کی جانب سے باربی کیو پارٹیوں کا اہتمام ۔

 تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار کے سالانہ انتخابات بھی 11 جنوری کو ہونگے ، جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے الیکشن مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ،وکلاء گروپوں کی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ چکی ، جبکہ امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کے لیے دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ، باربی کیو اور فش پارٹیاں دی جا رہی ہیں،حتمی صورتحال چند روز بعد واضح ہو جائے گی ۔ادھر کمالیہ بار کے صدارتی امیدوار سردار صدیق اکبر کھٹانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیت کر وکلا ء کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں