ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھامسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ڈی او انڈسٹریز عارف حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ دسمبر میں 41 ہزار540 انسپکشن کیں، گرانفروشی پر 225 گرانفروشوں کو گرفتار کیا، 504 دکان کو سیل کیا گیا جبکہ 31 لاکھ 39 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔