240 موڑ چوک تا مکوآنہ روڈکی مرمت وبحالی کیلئے فنڈز جاری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی منظوری سے 240 موڑ چوک تا مکوآنہ بائی پاس فیصل آباد روڈکی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کیلئے ایک ارب40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔24 فٹ کارپٹ اضافی تین فٹ کناری بیس منصوبہ جون2025ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آفتاب اکبر چودھری نے بتایا کہ اس منصوبہ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔