مولانا سعید ؒنے ساری زندگی امت کیلئے جدوجہد کی:پیر آصف

 مولانا سعید ؒنے ساری زندگی امت کیلئے جدوجہد کی:پیر آصف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈویژنل صدر پی ایس ٹی و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ مولانا محمد سعید احمد ؒنے ساری زندگی اتحاد امت کیلئے بھر پور جدوجہد کی۔آپ ووٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حامی تھے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا محمد سعید احمد اسعد ؒکے عرس کے موقع پر منعقدہ ‘‘لنگر کیمپ’’میں طارق آباد شادمان روڈپر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیا ں تنویر، میاں عاصم، میاں فیصل، محمد زاہد سلطانی،حافظ کامران، حافظ محمد یاسر قادری ، محمد زبیر شاہد و دیگر بھی موجود تھے ۔پروفیسرپیر محمد آصف رضاقادری نے مزید کہا کہ مولانا محمد سعید احمد کی دین متین کیلئے شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آپ کے مریدین پور ی دنیا میں خدمت اسلام میں مصروف عمل ہیں۔آپ ؒسنی اتحاد و جمعیت علما پاکستان کے مرکزی عہدوں پر بھی متمکن رہے ۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور مولانا محمد سعید احمد اسعدؒکی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں