پسند کی شادی کی خواہش،اہلخانہ نے نوجوان کو زنجیروں سے باندھ دیا
بھوآنہ (نمائندہ دنیا )پسند کی شادی کی خواہش کرنیوالے نوجوان کو اہلخانہ نے پاگل قرار دیکر زنجیروں سے باندھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ وساوا کے علاقہ امین پور کا رہائشی نوجوان شان علی ولد عاشقاپنی پسند کی شادی کا خواہشمند ہے لیکن گھر والے نہیں مان رہے جسکی وجہ سے اسے اہلخانہ نے گھر میں آٹھ روز سے باندھ رکھا ہے ۔متاثرہ شہر ی نے ڈی پی او چنیوٹ سے بازیابی کی اپیل کی ہے ۔ دوسری طرف اہلخانہ کے مطابق شان اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہے اسکی ضد کی وجہ سے باندھا ۔شان علی کی زنجیروں میں جکڑے ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔