اختیارات کا ناجائز استعمال،سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنانے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ اسلم آباد کے رہائشی عظیم نے پولیس کو بتایا کہ سب انسپکٹر عامر شہزاد کی جانب سے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنایاگیااور ہراساں و پریشان بھی کیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔