پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب پولیس میں بھرتی پولیس کانسٹیبلان ،لیڈی کانسٹیبلان ضلع چنیوٹ سال 2025کا عمل جاری ہے ۔
چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن مانیٹرنگ انوسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد اظہر اکرم،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲ احمد اور ایس پی آئی اے بی سرگودھا ریجن عاصمہ روف کی زیر نگرانی پولیس لائن میں دوڑ ٹیسٹ کے مرحلے کا عمل جاری ہے ۔اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیا۔ دوڑ ٹیسٹ کیلئے پولیس لائن میں امیدواروں کیلئے مختلف بوتھ بنائے گئے ۔ دوڑ ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام امیدواروں کی مختلف مراحل میں چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں ،ڈرون کیمروں،ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے تمام پراسیس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔دوڑ ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے میل امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ طے کرنے کیلئے سات منٹ کا وقت دیا گیا۔