جشن بہاراں کی تقریبات منسوخ کی جائیں:شہباز گجر

جشن بہاراں کی تقریبات  منسوخ کی جائیں:شہباز گجر

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )جمعیت علمائے اسلام (ف)کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ و جے یو آئی ضلع جھنگ کے دیگر عہدیدار وں نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ضلع کونسل و انتظامیہ کی طرف سے جاری جشن بہاراں میں گھوڑا ڈانس، میوزیکل نائٹ، آتش بازی سمیت دیگر تقریبات فی الفور منسوخ کی جائیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں قیامت برپا ہے ، ایسے میں یہاں جشن بہاراں کے نام پر انتہائی فضول تقریبات کا انعقاد مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان فضول تقریبات کیلئے مختص رقم مظلوم فلسطینیوں کی امداد پر خرچ کرکے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں