پیرمحل :ٹریفک حادثہ میں جا ں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ٹریفک حادثہ میں جا ں بحق موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 719گ ب میں ادا کر دی گئی۔۔۔
نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے ایک روز قبل چک نمبر719گ ب پیرمحل کے رہائشی2بھائی زاہد فاروق جٹ اورشاہد فاروق جٹ 2 دوستوں محمد ارسلان اور خبیب شفیق کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہکھرڑیانوالہ میں جمپ لگنے پرتیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر رکشہ سے جاٹکرائی اور نتیجہ میں شاہد فاروق اور ارسلان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زاہد فاروق اورخبیب شفیق شدید زخمی ہو گئے تھے ،دونوں زخمی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں منتقل کر دیئے گئے تھے ۔