شہری کا ساڑھے 13 لاکھ سے زائد مالیتی کپڑا چوری

 شہری کا ساڑھے 13 لاکھ  سے زائد مالیتی کپڑا چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا ساڑھے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا چوری کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔

 تنویر احمد نے پولیس کو بتایا کہ گول کچہری بازار میں اس کی دکان سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے ساڑھے تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کورا کپڑا اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں