جڑانوالہ :انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 5 دکانیں سیل

جڑانوالہ :انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 5 دکانیں سیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحصیل انتظامیہ کی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی، 5 دکانیں سیل۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی زیرنگرانی انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لنڈا بازار اور مدنی بازار میں تجاوزات کی خلاف ورزیوں پر5 دکانوں کو سیل کر دیا، یہ کارروائی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی جس کا مقصد شہر میں غیرقانونی قبضوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے بتایا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن بلاتعطل جاری ہے ، بارہا انتباہ کے باوجود خلاف ورزی کرنیوالوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر تجاوزات نہ کریں ورنہ سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محسن مظہر نے تصدیق کی کہ مقدمات درج کرنے سمیت تمام اختیارات استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں