ڈی پی او چنیوٹ کا شہریوں کے مسائل حل کرنے کا حکم

ڈی پی او چنیوٹ کا شہریوں کے مسائل حل کرنے کا حکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں ۔۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے اس لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں