گھر کے تالے توڑ کر بجلی کی تاریں واٹر پمپ اور سینٹری کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر بجلی کی تاریں واٹر پمپ ایل ای ڈی اور سینٹری کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے بھائی والا کے رہائشی نصیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں ملز م رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر سے ایل ای ڈی، بجلی کی تاریں، ٹوٹیاں، واٹر پمپ اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سینٹری کا سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔