ٹو بہ: ریسکیو 1122 کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122 کی طرف سے عید الاضحی کے ایام میں ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ،اور مذکورہ پر مسرت مذہبی تہوار کے موقع پر ریسکیو افسروں سمیت تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔
ان خیالات کااظہارڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر میاں فراز منیرنے پریس بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ ریسکیوکنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ کنٹرول روم میں کال ریکاڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ،اور کسی بھی شکایت کی صورت میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز سخت محکمانہ کار روائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ نماز عید کے دوران عید گاہوں اور جامع مساجد کے باہر ریسکیو1122کی 40پوسٹس قائم کی جائیں گی۔