شادی شدہ خاتون نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)شادی شدہ خاتون نے شور مچا کر مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں علی نے پولیس کو دی گئی۔۔۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بھابھی گھر پر اکیلی تھی کہ اس دوران ملزم اختر اپنی دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گھرمیں داخل ہوگیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگے ، خاتون کے شور مچانے پر ملزمان پکڑے جانے کے ڈر سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔