فلسطین ،ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول:اظہار الحق

فلسطین ،ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول:اظہار الحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فلسطین ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، پاکستان کی حکومت کا موقف عوام اور مسلمانوں کی ترجمانی ہے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل صاحبزادہ اظہار الحق خالد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا انبیا کرام اصحاب رسول خلفائے راشدین ازواج مطہرات اور اہل بیت اطہار کے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے اور جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا علما مشائخ اور مفتیان عظام کا فریضہ ہے درست اور غلط نظریات میں امتیاز کرنے کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دیں جبکہ کسی کو کافر قرار دینا ریاست کا دائرہ اختیار ہے جو ریاست شریعت اسلامیہ کی رو سے طے کرے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام محرم الحرام پر ملک بھر میں علما و مشائخ کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں