محرم الحرام :امن و اتحاد کافروغ وقت کی ضرورت:ڈی سی

 محرم الحرام :امن و اتحاد کافروغ وقت کی ضرورت:ڈی سی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام باعثِ احترام، عظمت اور خیروبرکت کا مہینہ ہے ، جس میں امن و اتحاد کو فروغ دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سٹی پولیس آفیسر بلال عمر بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہوگی۔ سی پی او بلال عمر نے اجلاس کو بتایا کہ محرم سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں