علامہ عبد الرشید حجازی سے مولانا بہادر علی کی ملاقات
سمندری (نمائندہ دنیا )نومنتخب قائمقام ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی سے جمعیت اہلحدیث تحصیل سمندری کے امیرمولانا بہادر علی سیف نے گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں ناظم اعلیٰ بننے پرمبارکباد دی ۔
اس موقع پرجنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل سمندری حافظ یاسر فاروق بھی مولانا بہادر علی سیف کے ہمراہ تھے ،مولانا عبدالرشید حجازی کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں مولانا بہادر علی سیف نے کہا کہ علامہ عبد الرشید کاانتخاب امیر مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان سینیٹر حافظ عبد الکریم کا بہترین فیصلہ ہے ۔