فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، درجنوں پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز

 فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، درجنوں پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 56 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 100 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، متعدد پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی اور ناقص سٹوریج انتظامات پر چنیوٹ سٹی میں واقع ٹریڈرز کو سیل اور مجموعی طور پر 47 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔ دوران معائنہ کریانہ سٹورز سے دو کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات اور 30 لیٹر غیر معیاری سوڈا بوتلیں تلف کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں